تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:27

رنویر اور دپیکا کی نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘کا ٹریلرجاری

جیو نیوز - ممبئی........تاریخی کہانی پر مبنی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘کا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 17ویں صدی کے حکمران باجی راؤ اوّل اور اس کی دوسری بیوی شاہو سمبھاجی کر درمیان عشق کی داستان کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پریانکا چوپڑا،تنوی عظمی ،مہیش منجریکر اور سنجے مشرا سمیت دیگر شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی ہی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 18دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.