تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:32

چند ماہ پہلے عامر خان جیسی صورتحال سے گزرا ہوں،اے آر رحمان

جیو نیوز - ممبئی... ....بھارت چھوڑنےکاسوچنےپرمجبور بالی ووڈسپراسٹارعامرخان کے بعد آسکرانعام یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیاہےکہ چندماہ پہلے وہ بھی ایسی ہی صورتحال سےگزرے ہیں ۔

مشرقی موسیقی کاعالمی میوزک سےتخلیقی انداز میں حسین امتزاج کرنیوالااےآررحمان اپنےہی وطن میں خودکوتنہامحسوس کرنےلگاہے۔آسکرانعام یافتہ وہ موسیقاراورگلوکارجوجدید موسیقی میں بھارت کی اہم شناخت بنا اب اسنےعامرخان کاساتھ دیتے ہوئے کہاہے کہ چندماہ پہلےبھارت میں خود ان پربھی زمین تنگ کردی گئی تھی۔

دوروزپہلےعامرخان نےدل کی بات کہی کہ بیوی کہتی ہےبچوں کوکیاہوگا،بھارت چھوڑدو،مودی سرکارکےزیراثربڑھتی انتہاپسندی پرسپرسٹارشاہ رخ بھی سمجھانےکی کوشش کرچکےہیں کہ تہذیب اپنائی جائے۔

بالی ووڈکےنامورترین موسیقاراےآررحمان بھی اب کہتےہیں کہ جن لیجنڈزنے ایوارڈزواپس کیے انہوں نے شاعرانہ اندازاپنایا۔

جسکےگیت سننےکودنیابےتاب ہواس اےآررحمان کے کنسرٹس دہلی اور اترپردیش کےوزراعلی نے آخری لمحوں میں منسوخ کردیےتھے۔ ہندومذہب چھوڑکردائرہ اسلام میں داخل ہونے والے اےآررحمان کہتےہیں بھارت کوانتہاپسندی نہیں،تہذیب کی مثال بنناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.