تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:23

مقبولیت میں فواد خان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - ممبئی........ پاکستانی اداکار فواد خان نے مقبولیت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

داڑھی رکھنے کے حوالے سے حال ہی میں ہونے والے ایک سروے  کے مطابق بھارتی  پرستاروں نے شاہ رخ خان،سلمان خان اور شاہد کپور کے مقابلے میں  فواد خان کو زیادہ ووٹ دیئے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سے آنے والے فواد خان خشخشی داڑھی کے ساتھ اس وقت مقبول ترین اداکارہیں۔

سروے میں ملنے ووٹ کے لحاظ سے فواد خان 40 فیصد ووٹ کے ساتھ اول، جبکہ 31 فیصد ووٹ کے ساتھ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر رہے۔

رائے عامہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد وخواتین فواد خان کے کتنے پرستار ہیں۔اتفاقیہ طور پروشال کے کہنے پر شاہد کپور بھی ان دنوں گھنی داڑھی میں نظر آرہے ہیں۔ 

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.