30 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
فواد خان کی سالگرہ پر سونم کپور کا نیک خواہشات کا اظہار
جیو نیوز - ممبئی ....... بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دِکھانے والے پاکستانی اداکار فوادخان نے گزشتہ روز اپنی34ویں سالگرہ منائی۔
سالگرہ کے موقع پر بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوادخان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے دونوں سپر اسٹارز بھارتی فلم’خوبصورت‘میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں جس پرفواد خان کو بہترین اداکارکے بعد فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔