تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 5:1

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم’رائیڈ الانگ2‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .......ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم رائیڈ الانگ کے سیکوئل’رائیڈ الانگ2‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹم اسٹوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی جوڑی ایک مرتبہ پھر انڈر کور ایجنٹ کے روپ میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کے علاوہ ٹیکا سمپٹر، بینجمن بریٹ، اولیویا من اور کین جیونگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میٹ الواریز اور ول پیکر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے آئندہ برس15جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.