3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:36
ڈینیئل کریگ سے ایک بار پھر جیمز بانڈ بننے کی فرمائش
جیو نیوز - لاس اینجلس......ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم’’اسپیکٹر‘‘ کی پروڈیوسرنے ڈینیئل کریگ سے ایک بار پھر جیمز بانڈ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔
ہالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’’جیمز بانڈ‘‘کی پروڈیوسر باربرا بروکلی چاہتی ہیں کہ اداکار ڈینئل کریگ کم از کم ایک اور فلم میں ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار نبھائیں۔
دوسری جانب ڈینئل اس سلسلے کی پانچویں فلم کرنے کے خواہش مند نہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جیمزبانڈ کی اگلی فلم میں کام کے بجائے اپنی کلائی کاٹنے کو ترجیح دیں گے۔