تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:21

سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں باعزت بری

جیو نیوز - ممبئی .......ممبئی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں باعزت بری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ سلمان خان نشے میں تھے اور عینی شاہدین کے بیانات رکارڈ پر نہیں لائے گئے۔

عدالت نےکیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقاتی کارروائی پر بھی عدم اطمینان اطمینان کا اظہار کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفصیلی فیصلہ سلمان خان کے عدالت میں پیش ہونے پر سنایا جائے گا۔

سلمان خان پر یہ کیس 2002سے چل رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.