تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:38

ڈراما نگار اور اداکار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

جیو نیوز - کراچی.....طنز کے تیر برسانے اور معاشرے کی برائیوں سے پردہ اٹھانے والا، الف نون کا الن بھی رخصت ہوگیا، ممتاز ڈراما نگار، صداکار، تھیٹر اور ٹی وی کے اداکار کمال احمد رضوی انتقال کرگئے،وہ کافی عرصے سے بیمار تھے ۔

کمال احمد رضوی کو اصل شہرت مشہور ڈرامے الف نون میں الن کے کردار سے ملی، مسٹر شیطان اور کھویا ہوا آدمی سمیت ان کے کئی دیگر ڈرامے بھی بہت مقبول ہوئے۔

کمال احمد رضوی لاہور میں سعادت حسن منٹو کے بھی دوست رہے۔ پی ٹی وی پر شہرت سے پہلے وہ اسٹیج کے ایک نامور فنکار کی حیثیت سے معروف تھے۔

کچھ عرصہ پہلے جیو نے ان سے انٹرویو کیا تو انہوں نے اپنے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔کمال احمد رضوی نہ صرف کاٹ دار طنز لکھنے بلکہ اسے ایکٹ کرنے کے بھی ماہر تھے، ان کی وفات اسٹیج اور ٹی وی ڈرامے کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.