تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 19:0

دو دو نکاح کرنے کی ملزم اداکارہ میرا کی معصومیت برقرار

جیو نیوز - لاہور......دو دو نکاح کرنے کی ملزم اداکارہ میرا کہتی ہیں آج تک ان کا ایک بھی نکاح نہیں ہوا، عتیق الرحمان بھی جھوٹا اور اس کا نکاح نامہ بھی جھوٹا ہے۔

وہ آج لاہور کی عدالت میں پیش ہوئیں، کالا کوٹ، کالا چشمہ، لیکن پرس کسی اور رنگ کا اٹھالائیں،عدالت میں میرا کا آنا، بن جاتا ہے قہقہوں کا بہانہ۔

بیوٹی ان بلیک بن کر آئیں تو صحافیوں نے سوال کیا،بوٹ بلیک،شرٹ بلیک تو پھر بیگ کا کلر کیوں ہے براؤن،میرا جی کو یہ تو معلوم نہیں تھا کہ ان کے بیگ کیا کلر کیا ہے،لیکن یہ جانتی تھیں کہ کچھ بھی ہو بیگ براؤن نہیں ہے ۔

جی ہاں پرس،نہیں نہیں پرس کے بارے میں بتانے کے ساتھ میرا نے یہ بھی واضح کردیا کہ کبھی بھی عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا،نکاح نامہ جھوٹا ہے!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.