26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:33
سلویسٹر اسٹالون کی فلموں میں استعما ل ہونے والی اشیاء کی نیلامی
جیو نیوز - نیویارک........ہالی ووڈکے مشہور اداکار سلویسٹر اسٹالون کی فلموں میں استعمال ہونے والی کئی اشیاء نیلام کردی گئی ہیں۔امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک آکشن ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش کی جانے والی اشیاء میں سلویسٹر اسٹالون کی مشہور فلموں بشمول روکی اور ریمبو میں استعمال ہونے والی شامل ہیں۔
نیلامی کے عمل میں سلویسٹر اسٹالون کے کئی مداحوں نے شرکت کرکے مختلف اشیاء کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی جبکہ تمام اشیاء 3ملین ڈالر میں فروخت کردی گئیں۔
واضح رہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ مختلف فلاحی مقاصد میں استعمال کیا جائے گا۔