26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:0
محمد رفیع کی زندگی پر مبنی فلم کی تیاری
جیو نیوز - ممبئی ......بالی وڈ کے لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کی 91 دیں سالگرہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے شاہد رفیع نے اعلان کیا ہےکہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فلم ڈائریکٹر نے ان کے والد کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے ۔
شاہد کا کہنا تھا کہ اس فلم میں محمد رفیع کےمرکزی کردار کے لیے مجھے کاسٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ادا کاری نہیں آتی مگر فلم کے پروڈیوسر کا اصرار ہے کہ میں اپنے والد کا کردار ادا کروں کیونکہ میری شکل ان سے مشابہت رکھتی ہے۔
شاہد نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے میں اگلے ماہ کیرالہ جا رہا ہوں۔