26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:44
بالی ووڈ،سال کی 10 بڑی فلموں میں ’بجرنگی بھائی جان ‘سب سے آگے
جیو نیوز - ممبئی ...... سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان ‘ نے بالی ووڈ میں سال 2015 میں سب پر بازی لیتے ہوئے 626 کروڑ کمالیے۔
سالانہ ٹریڈرپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں سال کی دس بڑی فلموں میں سلو بھائی کی بجرنگی بھائی جان سب پر بازی لے گئی۔جبکہ تیلگو فلم ’باہوبالی‘ 500 کروڑ کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔سلمان خان کی ہی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ 400 کروڑ کما کر تیسرے نمبر پر آئی ہے۔
یوں سال 2015 سلو بھائی کے لیے خاصا خوشگوارثابت ہوا جو ٹاپ تھری میںسے 2فلمیں ان ہی کی ہیں۔
دیگر فلموں کی فہرست میں بالترتیب ’پر تنو ویڈز منو ‘ ـ’ABCD 2‘ ’ویلکم بیک‘’بیبی‘ ’برادرز‘ ’سنگ از بلنگ‘ اور ’گبر از بیک‘ شامل ہیں۔