27 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
3Dاینی میٹڈ فلم "دی اینگری برڈز"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن /فنش3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دیںگے۔
فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔