تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا 218واں یوم پیدائش

جیو نیوز - لاہور......اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا آج 218واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے، مرزا اسداللہ خان غالب ، شاعری ، نثر اور خطوط نویسی کو انتہائی سادگی سے بیان کرنے پر مکمل عبور رکھتے تھے۔

اسداللہ خان غالب کی شاعری کا حسنِ بیان اپنی جگہ مُسلَّم ہے ، مگر اُن کا اصل کمال تلخ حقائق کا ادراک اور انسانی نفسیات کی پرکھ ہے۔ اسی کو غالب نے نہایت آسان الفاظ میں ڈھالا۔

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر اسداللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔لڑکپن سے ہی شعر کہنے لگے۔ اُن کی شخصیت اپنی مثال آپ تھی۔ بادشاہِ وقت سے نجم الدولہ دبیرالملک نظام جنگ کا خطاب ملا، تخلص’ غالب‘ رکھا۔

فارسی اور اردو شاعری کے نوشہ میاں کے قلم کا اعجاز ہے کہ آج اردو دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے۔

شاعری ہو یا نثر، انشا پردازی ہو یا خطوط نویسی غالب نے ہر شے میں منفرد و رنگین جدتیں پیدا کیں، غالب کو مشکل سے مشکل موضوعات کو نہایت سادگی سےبیان کرنے کا ملکہ حاصل تھا۔

غالب کی شاعری نا صرف ان کے ذاتی حالات کا عکس ہے بلکہ انکے عہد، سماج اور اردگرد کےماحول کی بھی آئینہ دار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.