تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:36

کراچی :مردوں کا فیشن شو 2 دن تک جلوے بکھیر کے ختم

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں ختم ہوا مرد حضرات کے لئے دو روزہ فیشن ویک۔صرف مردوں کے ملبوسات اور اس کے ساتھ کے مختلف لوازمات اور ایسیسریز کی نمائش پر مبنی فیشن کا یہ ہفتہ عالمی رجحان کے عین مطابق ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ فیشن کی جانب مائل ہونے والے مردوں کی بڑھتی تعداد کی بدولت ملک میں ہونے والا مینز ویئر کا دوسرا ویک ہے۔

خزاں اور سرما کے ٹرینڈز کی عکاسی کرتے ایونٹ کے دوسرے دن سردی سے نمٹتے فارمل اور casual ویئر کے ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے مردانہ ملبوسات بھی ریمپ پر سامنے آئے۔

کل 6ریمپ شوز پر مبنی دوسرے دن کے ڈیزائنر لائن اپ میں عمر سید، عمران راج پوت اور ایچ ایس وائے کے نام شامل ہیں۔

کراچی فیشن ویک کی جانب سے 2015ءکا یہ الوداعی ایونٹ موہٹا پیلس میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد ملک میں تیزی سے ترقی کرتے مینز فیشن اور اس کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.