31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 6:19
چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے بھی اب چھوٹے نہیں رہے!
جیو نیوز - ممبئی......چھوٹے نواب کہلانے والے سیف علی خان کے صاحبزادے بھی اب چھوٹے نہیں رہے،بالی وڈ میں نئے ہیرو کی انٹری ہونا ہی چاہتی ہے۔
ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ نواب پٹودی سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم بھولی سی صورت بنائے پاپا کے ساتھ ساتھ لگے نظر آتے اور دنیا کو سہمی ہوئی نظروں سے سمجھنے کی کوشش کرتے تھے۔
لیکن جناب حال ہی میں سامنے آئے ڈب اسمیش سے سیف علی خان کے فینزتو حیران رہ گئے،کہ ابراہیم اتنا بڑا ہو گیا؟؟ ویسےابراہیم کے اسٹائل بتارہے ہیں کہ بالی ووڈ میں ایک نئے ہیرو کی انٹری جلد ہونے والی ہے۔