2 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:40
کریتی سنون کا’سلطان‘ میں ہیروئن کا کردار قبول کرنے سے معذرت
جیو نیوز - ممبئی .........بالی وڈ اسٹارسلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم ’سلطان‘ کےا ٓج کل ہر جانب چرچے ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر تاحال کوئی موضوع ہیروئن منتخب نہیں کرپائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی سنون نے یش راج فلمز کی پیشکش ’سلطان‘ میں ہیروئن کا کردار قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہوچکا ہے اورلگ رہا ہے کہ دوسرا شیڈول ہیروئن کا انتخاب نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکارہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان بضد ہیں کہ ان کے مدمقابل کریتی سنون کو کاسٹ کیا جائے، تاہم اب یش راج فلمز کے سربراہ پرامید ہیں کہ دبنگ خان پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ کریتی اس وقت کئی فلموں کی تشکیل میں مصروف ہیں اورانکے لئے ’سلطان‘ کے لئے وقت نکالنا مشکل ہے۔