تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:45

بی جے پی رہنما نے بالی وڈ لیجنڈ آشا پاریکھ کا راز کھول دیا

جیو نیوز - ممبئی........بھارتیہ جنتا پارٹی کےرہنما نے بالی وڈ لیجنڈ آشا پاریکھ کا بھید کھول دیا۔ایک تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ نتین گڈکری نے الزام لگایا کہ آشا پاریکھ پدما بھوش ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں ،اس مقصد کے لئے وہ خود چل کر ان کے گھر آئیں ۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے انکشاف کیا کہ اس وقت اپارٹمنٹ کی لفٹ خراب تھی لیکن آشا جی بارہ منزل چڑھ کر آئیں اور ایوارڈ کے لئے اپنے نام کی سفارش کی۔

آشا پاریکھ کوان کی فلمی خدمات پر بھارتی حکومت 1992ءمیں پدما شری ایوارڈ سےنواز چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.