تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:28

ہالی وڈ:تھرلر ڈرامہ فلم’’دی فائنیسٹ آورز ‘‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ.....1952میں برطانوی جہاز کو پیش آنیوالے افسوسناک حادثے پر مبنی تھرلر ڈرامہ فلم’’دی فائنیسٹ آورز ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

کریگ گلیسپی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1952میں برطانوی جہاز کو پیش آنیوالے ایک ایسے افسوسناک حادثے کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں امریکی کوسٹ گارڈ جہاز میں پھنسے ہوئے ملاحوں کو بچانے کیلئے جرات مندانہ کوشش کرتے ہیں۔چار ریسکیو اہلکار سمندر میں چھوٹی کشتی کے ذریعے ستر فٹ اونچی خطرناک لہروں کا سامنا کرتے ڈوبتے جہاز سے افراد کو بچاتے ہوئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

ڈراؤتھی اوفیرو اور جِم ویٹیکر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکار کرس پائن مرکزی کردار میں نظر آئینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین فوسٹر، ایرک بانا، ہالی ڈے گرینجر، روچل بروسنے ہن شامل ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے تیار کردہ اس تھرلر ڈرامہ فلم کو آئندہ برس موشن پکچرز اور ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 29جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.