4 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:47
ریتک روشن کا اپنے بیٹوں کے ساتھ آٹو رکشے پر سفر
جیو نیوز - ممبئی.........بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے ایکشن ہیرو ریتک روشن اپنے حقیقی زندگی میں بے حد سادہ انسان ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک گزشتہ روز اپنے دونوں بیٹوں ریحان اور ریدھان کے ساتھ فلم دیکھنے گئے جہاں واپسی کا سفر انہوں نے اپنی مہنگی گاڑی کے بجائے رکشے میں طے کیا۔
ذرائع کے مطابق ریتک نے ایک تصویر ٹوئٹر پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے لئے اپنے بیٹو ں کے ساتھ رکشے میں سفر کرنا کسی ایڈونچر کے کم نہیں۔