5 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:57
ریشماں کا ایک اورگانا بھارتی فلم میں شامل کیا جائےگا
جیو نیوز - ممبئی........لمبی جدائی جیسے خوبصورت گیت گانےوالی پاکستانی گلوکارہ ریشما ں کا ایک اور گانا اب بھارتی فلم میں شامل کیاجائے گا۔پاکستان کے صحرا کی خوبصورت آوازریشماں تو ہم میں نہیں ،لیکن ان کی آواز کا سحر آج بھی باقی ہے۔
ریشماں کے کئی گیتوں کو بھارتی فلموں کا حصہ بنایا گیا،اور اب کرن جوہر ریشماں کا گانا ،اکھیاں نوں رین دے،اپنی آنےوالی فلم ، کپوراینڈسنز ، میں لینا چاہتے ہیں ۔
کرن جوہر کا کہنا ہے کہ گانے کو فلم میں شامل کرنے کیلیےانہوں نے پاکستانی میوزک کمپنی سے اجازت مانگی ہے۔