تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:27

اداکارہ دپیکا پڈوکون5جنوری کو30ویں سالگرہ منا رہی ہیں

جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل دپیکا پڈوکون نے اپنی زندگی کی تیس بہاریں دیکھ لیں ہیں۔

5جنوری1986کو ڈنمارک کےدارلحکومت کوپن ہیگن میں مشہور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈکون کے گھر جنم لینے والی دپیکا پڈوکون نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں2000ء میں تامل فلمSnegithiyeمیں مہمان اداکارہ کی حیثیت سے ایک چھوٹا سا کردار اداکیا۔

2006میں کناڈافلم ایشوریا سے بطور ہیروئن اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آمد2007میں بلاک بسٹر فلم "اوم شانتی اوم"کے ذریعے ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے بیشمار ایوارڈز اور اعزازات سمیٹنے والی دپیکا نے اسکے بعدہاؤس فُل،بچنا اے حسینو،چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل،لفنگے پرندے،کھیلیں ہم جی جان سے،آراکشن ،دیسی بوائز، کاک ٹیل،ریس ٹو،یہ جوانی ہے دیوانی،چنائے ایکسپریس، رام لیلا ، ہیپی نیو ائیر اورحال میں میں ریلیز ہونے والی باجی راؤ مستانی میں کام کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.