5 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:45
ایکشن ایڈونچر فلم گوڈز آف ایجپٹ کاٹریلرجاری
جیو نیوز - لندن......ہالی وڈ کے مایہ نازاسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن ایڈونچر فلم گوڈز آف ایجپٹ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
ہدایتکارایلکس پرویاس کی فلم کی کہانی صدیوں قبل مصرکے ایک ایسے نوجوان چور کے گِرد گھوم رہی ہے جودنیا پر حکمرانی کے خواہشمند دشمنوں کا مقابلہ نہ صرف طاقت اور ذہانت سے کرتا ہے جبکہ پوشیدہ قوتیں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں۔
میٹ سزاما اوربرک شارپلیس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم نامور اداکارگیراڈ بٹلر، برینٹن ٹھویٹس، نکولاج کوسٹر، کرٹنی ایٹون، ایبے لِی اور بروس سپینس اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔
140ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فینٹسی، ایکشن ، تھرل اور ایڈونچر کا مِکس تڑکا لِئے یہ فلم لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔