تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:44

رنویر ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے تمام ایوارڈز لے اڑیں گے،سوناکشی

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں رنویر سنگھ کی بہترین اداکاری کی معترف نظر آرہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم میں رنویر سنگھ کی بہترین اداکاری کی تعریف کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ وہ ’باجی راؤ مستانی‘ میں اپنی اداکاری کے باعث تمام ایوارڈز اپنے نام کرلیں گے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کو نا صرف دنیا بھر میں بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی بے حد سراہا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.