18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:11
سنجے دت کی رہائی کےدن ’چکن سنجو بابا‘مفت کھائیں
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کورواں ماہ کی 25تاریخ کو جیل سے رہائی مل رہی ہے ۔ اس موقع پر جہاں ان کے دوست احباب خوش ہیں وہیں ان کے مداح بھی کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔
اس سلسلے میں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ' سنجے دت کے مداحوں کیلئے’ چکن سنجو بابا‘کے نام سے ایک ڈش مفت پیش کی جائے گی جو دن 12بجے سے رات 12بجے تک آرڈر کی جاسکتی ہے۔