تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:28

کرینہ کی نئی فلم’کی اینڈ کا‘کے گیت’جی حضوری‘کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - مبئی....بالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور اور ارجن کپور کی آنے والی نئی فلم’کی اینڈ کا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

جی حضوری کے بول پر مبنی یہ گانامیٹھون دیپالی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ اس گانے کی موسیقی سعید قادری نے ترتیب دی ہے۔

آر بلکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی ایک کامیاب ورکنگ وومن اور گھریلو لڑکے کی زندگی پر مبنی ہے جس میں کرینہ کپور اور ارجن کپور بطور میاں بیوی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن اور ان کی بیوی جیا بچن مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے یہ فلم یکم اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.