تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:2

انوشکا شرما کے ٹوئٹر پر مداحو ں کی تعداد7ملین سے تجاوز

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد سات ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اس موقع پر انوشکا شرما نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا اورہر موڑ پر مجھے سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ انوشکا ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.