تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:34

ہالی و وڈ فلم ’’ہارڈ کور ہینری‘‘ 'کاسنسنی خیز ٹریلر جا ری

جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’ہارڈ کور ہینری‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار الیانائس ہولرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو موت کے منہ سے سپر سولجر بن کے لوٹتا ہے جسکی یادداشت کھو چکی ہے۔

لینگا وین اسٹین ، ایکیٹرینا اورتیمر بینٹیک وین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ا س فلم میں اداکار شارلیٹو کوپلے، ڈینیلیا کوزلووسکی،ہارلے بینٹ،اینڑرے ڈیمینٹیو اور سیویٹلانااپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

روسی اور امریکی سینما کے اشتراک سے تیارہونیوالی ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم رواں سال8 اپریل کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.