تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:22

زینت امان اور ریکھا بھردواج 19 مارچ کو لاہور آئیں گی

جیو نیوز - لاہور......بالی ووڈ کی اداکارہ زینت امان اور گلوکارہ ریکھا بھردواج 19مارچ کو لاہور پہنچ رہی ہیں۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان’’کیا دلی، کیا لاہور فیسٹیول‘‘ میں شرکت کریں گی۔

زینت امان اس فیسٹیول میں فیشن شو میں بطور شو اسٹاپر شریک ہوں گی،فیسٹیول کی پہلی شب،ایک دوستی کے نام، میں ریکھا بھردواج لاہور کی فضاؤں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ریکھا بھردواج کی پرفارمنس سے اس فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔منتظمین نے بتایا کہ ریکھا بھردواج اور زینت امان لاہور آنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.