تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:39

جنیفر آنسٹن کے لیے ہالی ووڈواک آف فیم اسٹار کا اعزاز

جیو نیوز - لاس اینجلس …تینتالیس سالہ امریکی اداکارہ،ہدایتکارہ اور پروڈیوسر جنیفرآنسٹن کو اداکاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر گذشتہ دنوں ہالی ووڈ واک آف فیم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔مشہور کامیڈی ٹی وی سیریل فرینڈز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں منواکر کئی ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ کا رُخ کرنے والی جنیفر آنسٹن کے کریڈٹ پر Bruce Almightyاور Horrible Bossesسمیت کئی مشہور فلمیں موجود ہیں۔ہالی ووڈ بولیورڈ پر اس اعزاز کا حقدار ٹھہرائے جانے کی تقریب میں جنیفر کا تعارف مشہور ہالی ووڈ اداکارAdam Sandlerنے کروایاجسکے بعد ناصرف جنیفر نے موقع پر موجود اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا بلکہ ہالی ووڈ واک آف فیم پر اپنے نام کے 2ہزار462ویں ستارے کی نقاب کشائی بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.