26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
کرینہ اور رنبیر کپور اب بہن بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے
جیو نیوز - ممبئی… کرینہ اور رنبیر کپور حقیقی زندگی میں تو کزنز ہیں ہی لیکن اب دونوں فلم میں بھی بہن بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ کرینہ اور رنبیر بنیں گے بہن بھائی زویا اختر کی فلم میں۔ فلم کی کہانی بھی زویا اور ان کے بھائی فرحان اخترکی حقیقی زندگی پر مبنی ہوگی۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ رنبیر کے ساتھ کام کرنے کیلئے کافی جذباتی ہیں۔ زویا اورفرحان کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے جبکہ کرینہ رنبیر سے دو سال بڑی ہیں۔