28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:22
فلم ’کاک ٹیل ‘ کا ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج
جیو نیوز - ممبئی… کاک ٹیل ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ فلم نے اب تک مجموعی طور پر 71کروڑ کما لیے ہیں۔ تین دوستوں کے لو ٹرائینگل’ کوکٹیل ‘ کا جادوخوب چل رہا ہے۔ فلم نے دو ہفتوں میں 71کروڑ کما کر باکس آفس پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ سیف کاک ٹیل کو اپنے کرئیر کی بہترین فلم قرار دے رہے ہیں تو دیپیکا بھی آجکل ساتویں آسمان پر ہیں۔ کاک ٹیل لوگوں خصوصا نوجوانوں میں زیادہ پسند کی جارہی ہے۔