30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:2
امریکی باکس آفس پر ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کا راج
جیو نیوز - لاس اینجلس…کولراڈو فائرنگ کے باوجود ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے،فلم نے دوسرے ہفتے 6 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کمائے،امریکی باکس آفس رپورٹ کے مطابق ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ ریلیز سے اب تک دنیا بھر میں53کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ لندن اولمپکس کے آغاز اور کولیراڈو کے سنیما میں فائرنگ کی وجہ سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے فلم کا بزنس 70فیصد کم رہا ۔ دوسرے نمبر پر فلم”آئس ایج “رہی جس نے ایک کروڑ33لاکھ ڈالر کمائے۔ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ فلم ”دی واچ“تیسرے نمبر پر رہی۔ امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں”اسٹیپ اپ ریولیوشن“ اور مزاحیہ فلم ”ٹیڈ“شامل ہیں۔