تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:8

لندن: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈ ایبلز 2 کاپریمیئر

جیو نیوز - لندن… لندن میں ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈ ایبلز 2 کاپریمیئر ہوا ۔سپر اسٹار کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری تو پرستار بھی پھولے نہیں سما رہے تھے۔ فلم دی ایکسپینڈ ایبلز 2 میں آرنلڈ شیواز نیگر، سلویسٹر اسٹالون، جان کلاڈ وینڈم، جیسن اسٹیتھم اور بروس ولس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔فلم 2010 میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی’دی ایکسپینڈ ایبلز‘کا سیکوئیل ہے۔ فلم میں آرنلڈ شیواز نیگر نے 7 سال بعد اینٹری دی ہے۔پہلی فلم کی طرح یہ فلم بھی مار دھاڑ اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھر پور ہے۔فلم 16 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.