تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:47

ارجنٹائن میں ورلڈ ٹینگو چمپئین شپ کا آغاز

جیو نیوز - بیونس آئرس… ورلڈ ٹینگو چمپئین شپ2012 میں اپنے خوبصورت ڈانس سے سکہ جمانے کے لیے دنیا بھر سے ٹینگو ڈانسرز ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس میں چمپئین شپ کا آغاز ہوا۔ سالانہ تقریب کے ڈائریکٹر کے مطابق ٹینگو ڈانس پر عمر اور ہر قوم میں بہت مقبول ہے جو ہمیشہ ہی سرپرائزز سے بھرپورہوتا ہے ۔ چمپئین شپ میں دومقابلے اسٹیج اور سیلون ہوں گے۔ اسٹیج ٹینگو تھیٹر کی طرح ہوتا ہے جس میں حیران کن ، دلکش طریقے سے کرتب دکھاتے ڈانس کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ سیلون روایتی اندازکا ہوتا ہے ۔ ورلڈ ٹینگو فیسٹول میں مفت پرفارمنس ، ٹینگو کلاسز، کانفرنس کی پیش کش ، فلم اور اور بک لانچ بھی کی جاتی ہے ۔ ورلڈ ٹینگو چمپئین شپ کا فائنل 28 اگست کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.