تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:47

ہالی ووڈ کی نئی فلم ’پریمیم رش ‘ ریلیز کے لیے تیار

جیو نیوز - لاس اینجلس… فلم بینوں کے لیے خوش خبری ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی فلم ’پریمیم رش ‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم 24 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ پریمیم رش کے مرکزی کردار Joseph Gordon اور ساتھی اداکارہ Dania Ramirez نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں فلم کی شوٹنگ میں انھیں بہت لطف آیا کیونکہ نیویارک زندگی کے ہنگاموں سے بھرپور شہر ہے، اور یہ فلم بھی ایسے ہی ہنگاموں اور سنسنی خیز واقعات پر مشتمل ہے،،فلم کی کہانی ایک سائیکلسٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک کرپٹ پولیس اہلکار سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ بغیر بریک کی سائیکل پر ہیرو کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ تو پوری فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.