15 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:4
فلم ’بیٹ مین‘ نے پوری دنیا سے 80کروڑ ڈالر کما لیئے
جیو نیوز - لاس اینجلس… بیٹ مین سیریز کی فلم’ دی ڈارک نائٹ رائزز‘ اب تک 8 سوملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ بیٹ مین سیریز کی تھرڈ انسٹالمنٹ ’ دی ڈارک نائٹ رائزز‘ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے ۔ فلم کو ریلیز ہوئے تین ہفتے گزر گئے جو اب تک دنیا بھر میں 8 سو34ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی ہے۔ پروڈیوسر کرسٹوفر نولن Nolan کی بیٹ مین سیریز کی پہلی دو فلمیں بھی شاندار بزنس کرچکی ہیں،، 2008 میں ریلیز ہونے والی ڈارک نائٹ نے گلوبل باکس آفس پر اربوں ڈالر سمیٹے تھے۔