15 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:17
نانا ،پاریش اور اوم پوری ایک ساتھ،کمال دھمال اور مالامال
جیو نیوز - ممبئی…کامیڈی سے بھرپور ڈائریکٹر پریادرشن کی فلم کمال مالامال دھمال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے ڈائریکٹر پریادرشن اب پیش کر رہے ہیں فلم کمال مالا مال دھمال۔فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں نانا پاٹیکر،اوم پوری،پاریش راول،شریاس تلپڑے،راج پال یادو اور شکتی کپور۔