تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:47

کرینہ کے نئے آئٹم سونگ کی ساڑھی امدادی تنظیم کے لیے نیلام کی جائیگی

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آجکل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ انکی آنے والی فلم"ہیروئن"کوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔مدھر بھنڈارکر کی فلم"ہیروئن"کے لیے کرینہ نے تین آئٹم سونگ عکسبند کروائی ہیں جس میں سے "ہلکٹ جوانی"نامی ایک گانا بیحد مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔اسی آئٹم سونگ کے لیے کرینہ کپورکی زیبِ تن کی گئی ڈیزائنر منیش ملہوتراکی کالی و گلابی ساڑھی نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔کرینہ کے چاہنے والوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے فروخت کے لیے پیش کیے گئے اس کاسٹیوم سے ہونے والی آمدنی امدادی تنظیم کے نام وقف کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.