تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:6

وویک اوبرائے گٹکے کے خلاف مہم چلائیں گے

جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈاسٹاروویک اوبرائے نے گٹکے کے خلاف مہم شروع کرنے کی حامی بھردی ہے ،وویک اوبرائے نے پہلے ساتھیا میں رانی مکھرجی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کر کے فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ پھر وہ ماردھاڑ سے بھرپور فلموں ’کمپنی اور دم‘ میں جلوہ گر ہوئے تو اپنی اداکاری سے خود کو ایک گینگسٹر ہی ثابت کیا۔اور اب وویک ایک نئے روپ میں نظر ائیں گے۔یہ نیا روپ ہوگا معاشرے کے سدھار کا۔عالمی ادارہ صحت کے سفیر وویک چلائیں گے اب گٹکے کے خلاف مہم۔اور اس مقصد کیلئے پروموز کی شوٹ جلد ہی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.