تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:28

صادقین ایوارڈ کی 12ویں سالانہ تقریب ستمبر میں متوقع

جیو نیوز - کراچی …رپورٹ /فرقان احمد یوسفی… نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صادقین ایوارڈ کی 12ویں سالانہ تقریب تین سال کے تعطل کے بعد اب ستمبر کے چوتھے ہفتہ میں متوقع ہے۔ اس سلسلہ میں ججز نے مقابلے میں شریک فن پاروں کا ملاحظہ کرلیا ہے یاد رہے کہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کی ہدایت پر آرٹسٹ کی پذیرائی کیلئے اب انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا انعام ایک لاکھ روپیہ دوسرا انعام 75 ہزار روپے اور تیسرا انعام 50ہزار روپے جبکہ دو دس ہزار روپے کے انعامات حوصلہ افزائی کٹیگری کیلئے مخصوص ہیں یہ انعام مصوری اور کیلی گرافی میں علیحدہ علیحدہ جاری کئے جائیں گے۔ صادقین گیلری کے انچارج مصور عاطف علی نے کہا کہ مقابلے میں شرکت کیلئے 350 فن پاروں کو شامل کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ججز نے حتمی فیصلہ دیدیا ہے یاد رہے کہ صادقین گیلری میں ایک تقریب کے دوران ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد حسین سید نے دوران گفتگو عندیہ دیا تھا کہ 12 ویں صادقین ایوارڈ کی تقریب کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.