تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:15

فلم 'سن آف سردار' میں اجے دیوگن کے مدمقابل سوناکشی سنہاہوں گی

جیو نیوز - ممبئی…آنے والی بھارتی فلم 'سن آف سردار' میں اجے دیوگن کے مدمقابل سوناکشی سنہا کی کاسٹنگ ان کی اہلیہ کاجول کے کہنے پر کی گئی۔ ملٹی کاسٹ فلم سن آف سردار میں اجے دیوگن پہلی بار سوناکشی سنہا کے مد مقابل نظر آئیں گے، مگر سننے میں آیا ہے کہ فلم کے ہدایتکار اس رول میں کاجول کو کاسٹ کرنے کے خواہاں تھے۔ تاہم کاجول کے اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے کے بعد یہ رول ان ہی کے کہنے پر سوناکشی سنہا کے حصے میں آیا۔ خبروں کے مطابق کاجول نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کو کیرئیر پر ترجیح دیتے ہوئے سن آف سردار میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ انکے شوہر اجے دیوگن اس کے ہیرو ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی خود ہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.