تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:40

انتہا پسند رہنما کی آشا بھوسلے کو دھمکی

جیو نیوز - ممبئی …بھارت کی انتہاپسند جماعت مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس) نے بھارت کی ممتاز گلوکارہ آشا بھوسلے سے کہا ہے کہ وہ اپنے رئیلٹی شو میں پاکستانی گلوکاروں کو مدعو نہ کریں ورنہ ان کا شو چلنے نہیں دیا جائے گا،جواب میں آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ وہ ایم این ایس کے ٹھاکرے صاحب کا بہت احترام کرتی ہیں۔ ممبئی میں اپنے شو Kshetra Sur کے بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آشا بھوسلے نے کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن راج ٹھاکرے کے لئے ان کے دل میں بہت پیار ہے۔آشا بھوسلے اور شو کے پروڈیوسر بونی کپور کو شو میں پاکستانی گلوکاروں کو نہ بلانے کا حکم دیا ہے۔آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ شو میں حصہ لینے والوں کی قومیت فیصلے یااسکور پر کوئی اثر نہیں ڈالے گی، صرف اور صرف ٹیلنٹ پر توجہ دی جائے گی۔آشا بھوسلے نے کہا کہ جو بھی گانا گائے گا وہ انسان ہے اور وہ اچھا گائے گا اور ہم اسے اس کے مطابق نمبر دیں گے۔اس موقع پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ انہیں بھارت میں ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.