تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:10

عامر خان ٹائم میگزین کے سر ورق پرجگہ بنانے میں کامیاب

جیو نیوز - ممبئی…عامر خان نے کامیابی کا ایک اور پہاڑ سر کرلیا،امریکا کے مشہور ٹائم میگزین کے سر ورق پر جگہ بنا لی۔عامر خان ،اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بالی وڈ کے ٹاپ ہیروز میں سے ایک ہیں ،حال ہی میں انہوں نے اپنا شو شروع کیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے،عامر نے شو میں ان تمام موضوعات پر بات کی ہے جو ہیومن انٹرسٹ کے ہیں،اسی شو کی کامیابی کی وجہ سے انہیں ٹائمز میگزین کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔عامر خان تیسرے بالی وڈ اسٹار ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔اس سے پہلے ایشوریا رائے اورپروین بوبی کو ٹائم میگزین کے گلوبل ایڈشن کے سرورق پر جگہ مل چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.