تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:54

گلوکارہ عینی کی شادی میں جھڑپ، سسر سمیت15افراد کیخلاف مقدمہ

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں گلوکارہ عینی کی شادی کے موقع پر پولیس اور باراتیوں میں جھڑپ پر گلوکارہ عینی کے سسر اور والد سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی کی شادی کے موقع پر گورنمنٹ کی جانب سے شادیوں کے مقررہ ٹائم ختم ہونے پر پولیس نے شادی پر دھاوا بول دیا اور دولہے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر باراتیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی جس پر تھانہ جنوبی چھاوٴنی میں ٹی ایم او مرزا مظفر کی مدعیت میں پولیس نے دفعہ 145،148،186،353سرکاری کام میں مداخلت اور دست درازی کی بنا پر گلوکارہ عینی کے سسر مشتاق اعوان ، والد ڈاکٹر خالد اور رشتے دار ملک شہباز اعوان سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.