تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:30

سلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن فلم’بلٹ ٹو دی ہیڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ…این جی ٹی…ہالی ووڈ ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن فلم’بلٹ ٹو دی ہیڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایک فرانسیسی ناول سے ماخوذ ہدایت کار و رائٹر والٹر ہل کی اس فلم میں اسٹالون کے ساتھ ساتھ کرسٹیان سلیٹر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم میں سلویسٹر اسٹالون ایک ہٹ مین(ٹارگٹ کلر)کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک نوجوان سراغ رساں کیساتھ ملکر اپنے ساتھی کے موت کا بدلہ لینے کے لیے سرگرم ہے۔بھرپور ایکشن پر مبنی یہ کرائم تھرلر فلم یکم فروری2013کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.