تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

ڈائیلاگ اور نغمے اداکار کا کام بہت آسان بنا دیتے ہیں،رنبیر کپور

جیو نیوز - ممبئی…اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اب اس بات کا احساس ہوا ہے کہ فلموں میں ڈائیلاگ اور نغمے اداکار کے کام کو کتنا آسان بنا دیتے ہیں۔رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں یہ احساس اُن کی ہی فلم ’برفی‘ نے دلوایا جس میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو گونگا اور بہرا ہے۔فلم میں ان کے ساتھ پرینکا چوپڑا بھی ہیں اور وہ بھی بچپن سے ہی گونگی اور بہری دکھائی گئی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد کسی کو احساس بھی نہیں ہوگا کہ فلم میں کردار بول نہیں سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.