تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

کرینہ اور سیف جلدپاکستان آئیں گے

جیو نیوز - ممبئی … بالی وڈ کوئن کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اور سیف جلد ہی پاکستان آئینگے۔ایک انٹرویو میں کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہیں،پاکستان کا کلچر انہیں بہت بھاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے کیریئر کی کئی فلموں سے تین میں ان کا کردار پاکستانی کا ہے،یعنی ریفیوجی،قربان اور ایجنٹ ونود،کرینہ کہتی ہیں کہ پاکستان میں سیف کے کئی کزنز بھی رہتے ہیں جن سے ملنے کے لئے وہ کافی عرصے سے پلاننگ کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ پاکستان کا چکر لگائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.