تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

رومانس بہت ہوگیا، اب تھرلر فلمیں کروں گا، سیف

جیو نیوز - ممبئی …سیف علی خان کہتے ہیں کہ رومانس بہت ہوگیا اب تھرلرفلمیں کریں گے۔ سیف علی خان جو چالیس سے اوپر کے ہوچکے ہیں، اورحال ہی میں کاک ٹیل کی کامیابی کے مزے بھی لے چکے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ایسے کردار کرنا ان کا شوق نہیں اور اب وہ کوئی تھرلر فلم کرنا چاہتے ہیں،کوئی ایسی فلم جسے صرف بالی وڈ ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جائے۔ ویسے تو پبلک سیف کو زیادہ تر رومینٹک ہیرو کے طور پر پسند کرتی ہے،کیونکہ انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش بھی کی لیکن ایجنٹ ونود تو لوگوں کو زیادہ بھایا نہیں، اب دیکھنا ہے کہ تھرلر فلم کر کے سیف فلم بینوں کو کتنا متاثر کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.