4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:35
لندن میں فلم ’دی سوئینی ‘ کے پریمیئر کا انعقاد
جیو نیوز - لندن… لندن میں فلم ’دی سوئینی ‘کاپریمیرمنعقد کیا گیا،اپنے پسندیدہ اداکاروں کودیکھنے کیلئے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ برطانوی فلم سوئینی کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی پوری کاسٹ اور ہدایت کار موجود تھے۔ فلم میں کام کرنے والے تمام اداکار برطانوی ہیں اور یہ فلم 70کی دہائی کی مقبول ٹی وی سیریز”دی سوئینی“ کی کہانی پر ہی بنائی گئی ہے۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 12ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔